شہر کے نواحی علاقوں میں سرگرم قبضہ گروپ کا سرغنہ گرفتار

شہر کے نواحی علاقوں میں سرگرم قبضہ گروپ کا سرغنہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) شاہ پور پولیس نے نواحی علاقوں پخہ غلام، وڈپگہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کمرشل پلاٹس اور دیگر اراضی پر جھوٹا دعویٰ کرنے والے ملزمان کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقے نجوئی سے ہے جو قیمتی پلاٹس وغیرہ پر جھوٹا دعویٰ کر کے پراپرٹی ڈیلرز اور دیگر افراد سے بھاری رقوم ہتھیانے میں ملوث ہے، ملزم نے گزشتہ روز بھی قریبی رشتے دار کے پلاٹ پر قبضہ کرانے کی کوشش کرتے ہوئے چار دیواری گرا کر ہوائی فائرنگ بھی کی تھی جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ارباب فہیم ولد ارباب سعادت نے شاہ پور پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ ملزم ملک ماجد ولد ملک  ایوب سکنہ بدھائی نے گزشتہ روز اراضی پر قبضہ کرنے کی غرض سے ہماری اراضی کی چار دیواری گرا کر ہم پر ڈرانے دھمکانے کی خاطر فائرنگ کی جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ شاہ پور ملنگ جان نے ملزم فریق کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم ملک ماجد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف اور کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم کا تعلق منظم جرائم پیشہ گروہ سے ہے جو شاہ پور کے علاقہ میں اراضی اور قیمتی پلاٹ مالکان سمیت اپنے قریبی رشتہ داروں کو بھی مختلف حربوں سے تنگ کر کے ان سے بھاری رقوم ہتھیانے میں ملوث ہے، ملزم نے مدعی ارباب فہیم سے اس سے قبل بھی حق سے زائد اراضی حاصل کی ہے تاہم اب مزید اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔