دیرلوئر،انسداد پولیو مہم کا تیسرا دن

 دیرلوئر،انسداد پولیو مہم کا تیسرا دن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ) دیرلوئر،انسداد پولیو مہم کا تیسرا دن،ڈی ایچ اوڈاکٹرارشاد ر و غانی کا مختلف علاقوں تالاش،ادینز ئی،ثمرباغ،تیمرگرہ کا دورہ،ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،پا نچ روزہ مہم کے دوران 2لاکھ 80ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہد ف مقرر,اس موقع پر ڈاکٹر ارشادعلی روغانی کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی،انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں میڈیا،مشران او ر مقامی علما ء کرام کردار اداکریں، ضلعی آفس میں مانیٹرنگ کی غر ض سے کنٹرول روم قائم کردیا گیا،والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،اگر کسی وجہ سے کو ئی بچہ پولیوقطر ے پینے سے رہ جا ئے تو کنٹرول روم یامقامی طبی سنٹرسے رابطہ کرکے بچوں کو قطرے پلوائے جاسکتے ہیں،مہم 21ستمبر تک جاری رہیگی اور اس دوران1231 ٹرانزٹ،موبا ئل اور فکس ٹیمیں ضلع بھر میں 2لاکھ 80ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جاینگے۔