تعلیم بالغاں پروگرام، ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں لٹریسی سنٹرز کا افتتاح

تعلیم بالغاں پروگرام، ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں لٹریسی سنٹرز کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)چیئر مین نیشنل کمیشن فار ہیومین ڈویلپمنٹ اسلام آبا د  ڈاکٹر امیر اللہ خان مروت نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں تعلیم بالغاں پروگرام کے تحت لٹریسی سنٹرز کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈائر یکٹر آپریشن پنجاب ساجد علی، ڈپٹی ڈائر یکٹر وہاڑی محمد کاشف منظور، سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض احمد خان، ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کے نمائندے وسابقہ چیف وزارت منصوبہ بندی اسلام آباد نصر اقبال، قاری نذر اقبال،قمر اقبال، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر بشیر احمد، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر گلزار احمد، فیلڈ آفیسرز رحمان احمد، شگفتہ یاسمین اور دیگر موجود تھے  چیئر مین(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
 نیشنل کمیشن فار ہیومین ڈویلپمنٹ اسلام آبا د ڈاکٹر امیر اللہ خان مروت نے اس موقع پر کہا کہ جیل میں لٹریسی سنٹر ز قائم کرنے کا مقصد قیدیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر اپنے اندر بہتر تبدیلی لا سکیں جہالت اور ناخواندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن اقداما ت اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قیدی جیل میں تعلیمی سہولیات سے فائد ہ اٹھائیں اور معاشرے کا مفید شہری بنیں۔سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض احمد خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور این سی ایچ ڈی کی تعلیم دوست پالیسوں کو سراہااور کہا کہ لٹریسی سنٹر ز کے حوالے سے مکمل تعاون کیا جائے گا تاکہ قیدی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں اور انکے اندر مثبت تبدیلی آئے اور وہ رہائی کے بعد مذہب شہری کے طور پر اپنی زندگی گزار سکیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل میں چیئر مین نیشنل کمیشن فار ہیومین ڈویلپمنٹ اسلام آبا دڈاکٹر امیر اللہ خان مروت، سپرنٹنڈنٹ ریاض احمد خان، نصر اقبال اور دیگر نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے۔
تعلیم بالغاں