پیپلزپارٹی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،یوسف رضاگیلانی

پیپلزپارٹی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،یوسف رضاگیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) سابق وزیراعظم وقائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معاشرے کی بھلائی کے لئے تمام مکاتب فکر و طبقات کو متحد ہو کر سنجیدگی سے مظاہرہ کرنا چاہیئے تاکہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سجادہ نشین پیر آف گولڑہ پیر معین الحق گیلانی سے گولڑہ شریف میں ان کی رہائش گاہ پر(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
 کی گئی ملاقات میں کیا سید یوسف رضاگیلانی نے مزید کہا کہ اس وقت عوام کو جن گوناں گوں مسائل کا سامنا ہے اس میں آسمانوں تک پہنچی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات، گیس، بجلی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح میں خوفناک اضافہ ہے ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح آج بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے سلسلے میں حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کی بڑی وجہ حکومت کی ناکام پالیسیاں ہیں جنہوں نے بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو سہانے خواب تو دکھائے لیکن ان وعدوں پر وہ پورا نہیں اترے یہی وجہ ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یوسف رضا