گجرات چیمبر آف کامرس وفد کا ملتان کادورہ خواجہ صلاح الدین، سید افتخارشاہ اور دیگرسے ملاقاتیں، اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال

 گجرات چیمبر آف کامرس وفد کا ملتان کادورہ خواجہ صلاح الدین، سید افتخارشاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (نیوز رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت گجرات کے وفد نے صدر چوہدری وحید الدین کی قیادت میں  ایوان تجارت (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
و صنعت ملتان کا دورہ کیا وفد میں ایگزیکٹو ممبران غلام محی الدین،مرزا الطاف بیگ،سابق نائب صدر سیٹھ خورشید،سابق ممبر ایگزیکٹو امتیاز کوثر اور سیکرٹری جنرل محمد عثمان مظفر شامل تھے ایم سی سی آئی آمد پر صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان خواجہ صلاح الدین اور سینیئر نائب صدر سید افتخار علی شاہ نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر ملکی معاشی اقتصادی اور صنعتی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا خصوصا گجرات کی پنکھا سازی انڈسٹری کے متعلق گفتگو ہوئی جبکہ ایوان کی سی ایس آر سب کمیٹی کی خدمات کاوشوں سے بھی وفد کو آگاہ کیا گیا خواجہ صلاح الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی معاشی مسائل کے حل کے لیے ہمیں یکجا ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے ہمیں حکومت کے اقدامات کو مثبت انداز میں آگے لے کر بڑھنا چاہیے اور جہاں کمی کوتاہی ہو حکو مت کو اس سے آگاہ کرنا چاہیے چوہدری وحید الدین نے صدر ملتان ایوان کی گفتگو سے اتفاق کرتے ہوئے گجرات ایوان کی خدمات اور مسائل کے حل میں اقدامات سے آگاہ کیا اس موقع پر ملتان اور گجرات ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نشان کا باہم صدور کے مابین تبادلہ ہوا اور ملتان ایوان کی جانب سے وفد کے ارکان کو تحائف بھی پیش کئے گئے تقریب میں سابق صدر ایوان ملتان میاں فضل الہی شیخ،سابق سینیئر نائب صدر میاں راشد اقبال،سابق نائب صدر ندیم احمد شیخ،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی شیخ فیصل سعید اور سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھی موجو د تھے صدر ایوان نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جبکہ وفد نے ملتان کے مزارات پر بھی حاضری دی۔
افتخار شاہ