تیل، ایل پی جی قیمتوں می اضافے کیخلاف رکشہ یونین کا احتجاجی مظاہرہ

   تیل، ایل پی جی قیمتوں می اضافے کیخلاف رکشہ یونین کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر)  امن پنجاب رکشہ یونین کے مرکزی صدر محمد سعید کی کال پر امن پنجاب رکشہ یونین ملتان کے زیراہتمام پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافے کے خلاف سمیجہ آباد کے علاقہ البرکہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
شدید گرمی میں غریب ڈرائیورز نے دو گھنٹے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا اور اس موقع پر پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور پٹرول، گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ کئے جانے پر ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت امن پنجاب رکشہ یونین ملتان کے چیئرمین صوفی محمد صدیق، جنرل سیکریٹری امیر خان نیازی، سمیجہ آباد یونین کے صدر رانا اشرف، جنرل سیکریٹری رانا محمد اختر نے کی مظاہرے میں ملک عابد ڈوگر، پرویزاختر، بابا اسلم، رانا شہزاد، رانا اسلم، شاہد، ملک انور، محمد علی خان،محمد ندیم انصاری، نعیم انصاری، جاوید،رفیق، پرویز سمیت دیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر امن پنجاب رکشہ یونین کے قائد مرکزی صدر محمد سعید کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا صوفی محمد صدیق، امیر خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غریب عوام اور رکشہ ڈرائیوروں پر گیس،پٹرول اور بجلی بم برسا کر جنگ کا آغاز کردیا ہے لیکن غریب رکشہ ڈرائیورز آج بھی حکومت کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اگر غریب عوام کوم ہنگائی کی چکی میں پیس کر ان سے جینے کا حق چھینا گیا تو پھر کچھ نہیں بچے گا اسی لئے حکومت پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لے، آٹا، گھی،چینی کی قیمتوں میں سو فی صد کمی کی جائے اگر حکومت نے غریب رکشہ ڈرائیوروں کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو پاکستان بھر کے غریب رکشہ ڈرائیور اپنے بیوی بچوں سمیت سڑکوں پر ہوں گے اور ملک بھر کے ہر چوک پر چارپائیاں ہی چارپائیاں نظر آئیں گی۔ 
مظاہرہ