رحیم یارخان،کراچی سے آیا نوجوان پراسرارطورپراغواء
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) کراچی کا رہائشی محنت کش عامر اپنے والدین کے ہمراہ ظفر آباد کالونی رحیم یار خان میں آیا ہوا تھا زخمی محمد عامر کے بیان کے مطابق اسے نکاح سے کچھ دیر پہلے نا معلوم شخص نے باہر گلی میں بلایا اور علیحدگی میں بات کرنے کا کہا جس کے بعد وہ اسے اپنے ہمراہ بات چیت کرنے کے بہانے نا معلوم (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
مقام کی طرف لے گیا جس کے بعد اس کے گھر والوں نے اسے وہاں نا پاکر اس کی تلاش شروع کردی جو کہ کافی دیر ڈھونڈنے کے بعد بھی نہ ملا جس تقریبا دو گھنٹے گزرنے کے بعد انہیں 1122 کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے محمد عامر کو شدید زخمی ہونے پر شیخ زاید ہسپتال پہنچانے کی اطلاع دی جس پر ہم فوری طور پر ہسپتال پہنچے تو محمد عامر کو شدید زخمی حالت میں پایا جس پر ہم نے شیخ زاید ہسپتال میں موجود پولیس خدمت سنٹر سے رابطہ کیا جس کے بعدمطلقہ تھانہ میں بیٹے کے اغوا اور جان سے مارنے کی خاطر زخمی کرنے 50 ہزار روپے اور موبائل چرانے پر قانونی کارروائی کے لئے درخواست دے دی زخمی محمد عامر کے والدین کا کہنا ہے ہمارے بیٹے کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ہے لہذا ہماری استدعا ھے کہ اغوا کاروں کا تعین کرتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
اغواء