مولاناتقی عثمانی وفاق المدارس پاکستان کے بلامقابلہ صدرمنتخب
ملتان،نورپورنورنگا (سٹی رپورٹر،نامہ نگار)مولانا مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے مولانا انوارالحق کو سینئر نائب صدر بنا دیا گیا۔تفصیل کے مطابق جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہونے والے وفاق المدارس العربیہ کے مجلسِ عمومی کیاجلاس میں مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے، قائد جمعیت العلما اسلام مولانا فضل الرحمان نے انہیں اس عہدے کیلئے نامزد کیا جس پر تمام شرکا نے بغیر کسی اختلاف (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
کے کھڑے ہو کر تائید کی،جبکہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث مولانا انوارالحق کو سینئر نائب صدر بنا دیا گیا ہے،جامعہ خیر المدارس ملتان کے مہتمم مولانا قاری محمد حنیف جالندھری بدستوروفاق المدارس العربیہ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے،وفاق المدارس العربیہ کے سابق صدرمولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر کی چند ماہ قبل وفات کے بعد سے وفاق المدارس العربیہ کی یہ تنظیم بغیر صدر کے کام کر رہی تھی۔
مولانا تقی عثمانی