ایجنٹ سرگرم، تعلیمی وظائف میں بڑے فراڈ کاانکشاف
میلسی(سپیشل رپورٹر)احساس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے مستحق بچوں کے تعلیمی وظائف کیلئے جاری کیئے گئے اے ٹی ایم کارڈز مقامی ایجنٹ نے تبدیل کرتے ہوئے طلباء کے آئے ہوئے لاکھوں روپے خود نکلوا کر ہڑپ کر لیئے فراڈ کا انکشاف ہوتے ہی ایجنٹ نے 3متاثرین کو رقوم واپس کر دیں۔ تفصیل کیمطابق پنجاب حکومت نے احساس پروگرام کے ذریعے سکولوں کے طلباء اور طالبات کے تعلیمی اخراجات کیلئے نقد رقوم کے تعلیمی (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
وظائف کا سلسلہ شروع کیا ہے اور سال رواں مارچ کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول وارڈ نمبر 8میلسی میں غریب بچوں کو رجسٹرڈ کرتے ہوئے ان کے وظیفوں کے کارڈ تقسیم کیئے گئے اس منصوبے کو جے ایس بینک کے ذریعے لانچ کیا گیا اور مذکورہ بینک نے میلسی میں الشیخ کمیونیکیشن کے مالک شیخ محمد عدنان کو اپنا ایجنٹ مقرر کیا اس موقع پر مذکورہ ایجنٹ نے اے ٹی ایم کارڈز کے ساتھ ساتھ کارڈ ہولڈر کو اپنی دکان کے وزیٹنگ کارڈ بھی حکام کی موجودگی میں تقسیم کیئے اس دوران ویریفیکیشن کے مرحلہ میں مبینہ طور پر شیخ عدنان نے طلباء کے اصل اے ٹی ایم کارڈ خود رکھ کر انہیں جعلی کارڈ تھما دیئے اس دوران والدین کے ہمراہ آنے والے طلباء و طالبات کو رقوم دینے کی بجائے مذکورہ ایجنٹ نیٹ ورک کی خرابی کا بہانہ بنا کر ٹرخاتا رہا تا ہم اس دوران کارڈ ہولڈرز کو فون پر رقوم نکلنے کے میسج آنے لگے ہیلپ لائن پر رابطے پر انہیں بتایا جاتا کہ ان کا اے ٹی ایم کارڈ نمبر درست نہیں ہے جس پر متاثرہ افراد نے مذکورہ ایجنٹ سے رابطہ کیا اور شور و واویلا کر کے اپنی رقوم نکلوانے کے میسج دکھائے جس پر مذکورہ ایجنٹ شیخ عدنان نے متاثرہ کارڈ ہولڈر سجاد حسین کو 25ہزار، اللہ بخش کو 15 ہزار اور محمد نواز کو بھی 15ہزار روپے کی رقم نقد ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے مزید کسی کو نہ بتائیں تا ہم مذکورہ سکینڈل سامنے آتے ہی متاثرہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد سامنے آ چکی ہے جن کے آنے والے لاکھوں روپے مذکورہ ایجنٹ افسران کی ملی بھگت سے نکلوا کر ہڑپ کر چکا ہے عوامی سماجی حلقوں اور متاثرہ طلباء و طالبات کے والدین نے وزیر اعظم عمران خان احساس پروگرام کی انچارج ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فراڈیئے ایجنٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے طلباء و طالبات کے اے ٹی ایم کارڈز برآمد کیئے جائیں اور لاکھوں روپے کی رقوم بھی دلوائی جائیں۔
وظائف