ٹانگ، دوہاتھوں سے معذور طالب علم عزم وہمت کاپیکر

  ٹانگ، دوہاتھوں سے معذور طالب علم عزم وہمت کاپیکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)دو ہاتھوں اور ایک ٹانگ سے محروم عزم وہمت کا پیکر نوجوان عابد ہیر کو جنون کی حد تک تعلیم حاصل کرنے کا شوق ہے وہ گورنمنٹ کالج بلاک 17میں سیکنڈ ائر کا طالب ہے اور اعلی تعلیم حاصل کرکے لیکچرار بننا چاہتا ہے۔ عابد ہیر پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں اور ایک ٹانگ سے محروم ہے۔ معذوری کے باوجود تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے۔ پہلی جماعت سے لیکر سیکنڈائرتک عام سکول و کالج میں عام بچوں کے ساتھ بیٹھ کر تعلیم حاصل کی کبھی خود پر معذور ہونے کا احساس طاری نہیں ہونے دیا۔ عاب ہیر کا باب ایک دیہاڑی دار مزدور ہے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
 کم آمدن کے باوجود بیٹے کے تعلیمی اخراجات پورے کررہاہے۔ حکومتی توجہ سے محروم ہونہار طالب علم کیوالدین نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے معاونت و سرپرستی کرنے کی اپیل کی ہے کالج کے پرنسپل پروفیسر کلیم اللہ خان لغاری نے بتایا کہ عابد ایک ذہین بچہ ہے اگر اس نے یونہی دلچسپی لی تو ضرور کامیاب ہوگا۔ عابد کو کالج اورروز مرہ کے کام کاج کے سلسلہ میں آمد و رفت میں مشکلات پیش آتیں ہیں کیونکہ اس کے پاس الیکٹرک ویل چیئر نہیں ہے۔
طالب علم