احمد پور سیال میں گھنٹوں بجلی بند، کاروبار متاثر،تاجروں کا احتجاج
احمد پور سیال(تحصیل رپورٹر)احمد پور سیال میں بجلی کے ”جھٹکے“ کا لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔بجلی کی یہ آنکھ مچولی لوڈ شیڈنگ کا حصہ نہیں ہے بلکہ ہوتا یوں ہے کہ ایک یا دومنٹ بجلی بندہوجاتی ہے اس کے بعد چالو ہوجاتی ہے۔یہ سلسلہ دن میں کئی بار دہرایا جاتا ہے جس کی وجہ سے مختلف امور بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔بجلی سے چلنے والی قیمتی اشیاء کے جل کر خراب ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔کمپیوٹر پر کام کرنے والوں کی تو (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
محنت پر پانی پھر جاتا ہے کیونکہ فائل "save""نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کے جھٹکے کے بعد کمپیوٹر کے دوبارہ آن ہونے پر سارا کام دوبارہ کرنا پڑتا ہے۔اسی طرح "shut down"نہ ہونے کی وجہ سے کمپیوٹر کے اچانک بند ہونے کی وجہ سے ونڈوزکو نقصان پہنچتا ہے۔بہت سے فائلیں ضائع ہونے کی وجہ سے ونڈو کرپٹ ہوجاتی ہے۔صرف کمپیوٹر ہی نہیں بلکہ بہت سے کام ایسے ہیں جو اختتامی مراحل میں ہوتے ہیں لیکن ان جھٹکوں کی وجہ سے پھر نئے سرے سے دوبارہ شروع کرنا پڑتے ہیں۔اس تما م تر صورتحال پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے بجلی کے ان جھٹکوں کی بندش کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب فیسکو (واپڈا) کا کہنا ہے کہ اس میں محکمہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے بسا اوقات بجلی کی ٹرپنگ کی وجہ سے عوام کو پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
بجلی بند