ملتان مختلف علاقوں میں وارداتیں،شہریوں کو لاکھوں کانقصان

ملتان مختلف علاقوں میں وارداتیں،شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہیتفصیل کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے ایس بلاک محمد زاہدسے دومسلح ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے،تھانہ قطب پورکے علاقے بستی لنگڑیال محمد بلال سے چارمسلح ڈاکو (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
اسلحہ کی نوک پر نقدی1لاکھ چھین کر لے گئے،تھانہ مظفرآبادکے علاقے چوک بلیل محمد ناظم سے دوڈاکو نقدی1ہزار چھین لیا،اسی تھانہ کی حدود محمد مظہرسے چارڈاکو اسلحہ کے زورپر نقدی15ہزار و ایک تولہ طلائی زیورچھین کر فرارہوگئے،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے معصوم شاہ روڑ محمد بلال سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی40ہزار لے گئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے موٹرسائیکل سوارملزم خاورسے جھپٹا مارکر موبائل مالیت 20ہزار چھین کر فرارہوگیا،محمد رفیق،تھانہ قادرپورراں کے علاقے زاہدعزیزکی موٹرسائیکلیں،تنویراحمد کے بھانہ سے دوبکرے مالیت 50ہزارجبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے عبداللہ کا موبائل مالیت20ہزار چوری ہوگئے۔
وارداتیں