فرقہ واریت پرمبنی  لٹریچر کی تقسیم پر فوری آپریشن کافیصلہ

فرقہ واریت پرمبنی  لٹریچر کی تقسیم پر فوری آپریشن کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)آر پی اونے نفرت انگیز تقاریر اور شرانگیزی پر مبنی لٹریچر کی تقسیم پر فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے  24/7پولیسنگ کو جاری رکھتے ہوئے اتوار کے روز ریجنل پولیس آفیسر محمد(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
 فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ، مظفرگڑھ اور راجن پور کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر اور شرانگیز لٹریچر معاشرے میں تعصبات کی ایسی چنگاری بھڑکاتے ہیں جس کی لپیٹ میں معاشرتی امن آ جاتا ہے،مذہبی پروگراموں میں اس حوالے سے امکانات اور خدشات زیادہ ہوتے ہیں،ہم نے,,اپنے عقیدہ کو چھوڑو نہیں  اور کسی کے عقیدے کو چھیڑو نہیں،، کے فارمولے کے تحت ریجن میں جس طرح امن قائم  رکھا چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر بھی یہی پالیسی برقرار رہے گی،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ جہاں کہیں کوئی بھی نفرت انگیز اور فرقہ واریت پر مبنی تقریر یالٹریچر تقسیم کرے گا اسے موقع پر گرفتارکر کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اس کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے گا۔
فرقہ واریت