محکمہ صحت ملتان، کمپیوٹر آپریٹر اکاؤنٹنٹ لوٹ مار میں سب سے آگے

 محکمہ صحت ملتان، کمپیوٹر آپریٹر اکاؤنٹنٹ لوٹ مار میں سب سے آگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)محکمہ صحت ملتان میں ایک بار پھر دو پیاروں کے ہاتھوں انتظامی امور یرغمال بن گئے۔سائلین کی جانب ست شکایت لگانے کے باوجود اپنے اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔ذرائع کے مطابق (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
محکمہ صحت ملتان میں دو پیاروں کے کارنامے زد عام ہیں۔ان میں ایک کمپیوٹر آپریٹر اور۔دوسرا اکاؤنٹنٹ ہے۔دونوں اپنے اپنے امور نبھانے کی خاصی مہارت رکھتے ہیں۔اسی وجہ سے ہر نئے تعینات ہونے والے افسران کے چہتے بنے رہتے ہیں۔کمپیوٹر آپریٹر کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کچھ روز قبل اس نے ایک اہلکار سے کام کروانے کیلئے مٹھائی لی تھی۔کام نہ ہونے کی صورت پر اس شخص نے کمشنر ملتان کو شکایت لگانے کیلئے رابط کیا ہے۔اس کے ساتھ دوسرے پیارے اکاؤنٹنٹ کے بارے میں علم ہوا ہے کہ وہ محکمہ صحت کے افسران کا کما پوت ہے۔جو ہر راز و نیاز میں برابر کا حصے دار ہوتا ہے۔محکمہ صحت کے ملازمین نے صحت کے اعلی حکام سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
محکمہ صحت