لیاقت پور میں یونیورسٹی کیمپس کی جلدتعمیر شروع کردی جائیگی،مبین احمد 

لیاقت پور میں یونیورسٹی کیمپس کی جلدتعمیر شروع کردی جائیگی،مبین احمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لیاقت پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے لیاقت پور سب کیمپس میں کلاسوں کے آغاز کے لیے مناسب عمارت کا انتخاب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ بروقت کلاسیں شروع(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
 کی جا سکیں یونیورسٹی کیمپس کی باقاعدہ تعمیر بھی جلد شروع کر دی جائے گی اس کے لیئے مناسب اراضی تلاش کی جا رہی ہے انہوں نے سردار عامر نواز خان چانڈیہ ایم پی اے اور چودھری محمود احمد سابق ایم پی اے کے ہمراہ تحصیل لیاقت پور میں مختلف مقامات پر موجود عمارات کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ اسٹیرنگ کمیٹی کے ارکان عظیم اشرف چیمہ کے علاوہ مخدوم سید عبدالقادر، سید رضا گیلانی، ملک سجاد حسین اور یونیورسٹی ٹیکنیکل کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔
مبین احمد