وہاڑی،محدود وقت میں منصوبہ مکمل، بائیو گیس، بجلی سپلائی شروع
وہاڑی،میلسی،بورے والا،ماچھیوال والا (بیورو رپورٹ،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)پنجاب حکومت کی طرف سے ضلع وہاڑی کے نواحی گاوں میں مکمل ہونیوالے بائیو گیس اور بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
ملک اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خاں کھچی نے منصوبے کا افتتاح کردیا۔منصوبے کی تکمیل سے گھریلو صارفین کو بائیو گیس اور بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مقامی سطح پر توانائی کی فراہمی کے منصوبوں کی تعمیر کے سلسلہ میں ضلع وہاڑی کے قصبہ ماچھیول کے گاوں 563/ ای بی میں پہلے بائیو گیس سولر پاور پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خاں کھچی اور ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کے ہمراہ اس منصوبے کا افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ دو سال کی مدت میں مکمل ہونے والے توانائی کے اس منصوبے پر 120 ملین روپے کی رقم خرچ ہوئی ہے جس سے 300 گھروں کو بجلی اور 100 گھروں کو گھریلو استعمال کے لئے بائیو گیس فراہم کی جائے گی ابتدائی طور پر 40 گھروں کو پائپ لائنوں کے ذریعے گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے دو سال بعد اس پاور پلانٹ کو مقامی کمیونٹی کے حوالے کردیا جائے گا اور اس پاور پلانٹ سے بجلی و بائیو گیس کی پیداوار کے دوران ماحول پر کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہونگے تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ایسے منصوبوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی تقریب سے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے بھی خطاب کیا اس تقریب میں ڈائر یکٹر پراجیکٹ محکمہ توانائی محمد صابر، فیاض فرید رندھاوا، بابر دوگل، نذر فرید رندھاوا اور اہل علاقہ کی بھی موجود تھے۔
بائیو گیس