مہنگائی کاطوفان، حکمران فوری طورپر اقتدارچھوڑیں، شہری
گگو منڈی(نامہ نگار)مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہے گھی اور کوکنگ آ ئل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے مزدور طبقہ کی زندگی اجیرن ہوگئی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے جن میں ریڑھی بان،ٹیلرز،آ ٹو مکینک،دکاندار،ملازم پیشہ،فروٹ فروش اور دیگر شامل تھے سے گزشتہ روز موجودہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے متفقہ طور پر ایک ہی جواب دیا کہ گزشتہ تین سالہ دور میں مہنگائی اور بے روز گاری میں جس قدر اضافہ ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ان دونوں شعبوں میں اتنی تیز رفتاری سے ترقی ہوئی ہے کہ عام آ دمی(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
اس کا ساتھ نہیں دے سکتا انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے معاشی ترقی کا پول کھول دیا ہے جبکہ گھی 350روپے کلو چینی 115روپے کلو فروخت ہو رہی ہے اور حکومت ان کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے عوام نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے حکومت چھوڑنے کا اعلان کریں اور ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ورنہ بھوک اور مہنگائی بے روز گاری سے تنگ لوگ سڑکوں پر نکل آ ئیں گے۔
مہنگائی