جلد اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں گی،احمد محمود

جلد اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں گی،احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری کا سرائیکی وسیب کا دورہ انتہائی (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
کامیاب رہا ہے۔ملتان، وہاڑی،ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں ان کے والہانہ، پرجوش اور شاندار تاریخی استقبال نے سرائیکی وسیب کی سیاست کا رخ ہی موڑ دیا ہے جس سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے خطے کی اہم سیاسی شخصیات کی بہت بڑی تعداد رابطے میں ہے۔ جلد ہی ہم ان اہم شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا سرپرائز دیں گے۔مخدوم احمد محمود نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا سرائیکی وسیب کا دوسرا  دورہ نومبر یا دسمبر میں متوقع ہے۔اس دورے کیلئے ہم ابھی سے تیاریاں شروع کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اس مرتبہ اپنے امیدواروں کو ان کے انتخابی حلقوں میں پہلے سے ہی متحرک کرے گی تاکہ ان کو الیکشن مہم کیلئے عوامی رابطے کا وقت مل سکے۔انہوں نے کہا کہ کارکن بلدیاتی و جنرل الیکشن کیلئے ابھی سے بھرپور تیاریاں شروع کردیں۔
احمد محمود