اووربلنگ، ذمہ دار افسروں کیخلاف کارروائی کریں گے، اکرام الحق

اووربلنگ، ذمہ دار افسروں کیخلاف کارروائی کریں گے، اکرام الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ درست ریڈنگ اور استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بجلی کے بل کا اجرا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
 اوورریڈنگ /اووربلنگ کرنے والے افسران واہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ قانونی کاروائی کی جائے گی۔ صارفین کے شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے لئے کسٹمرسروسز سنٹرز/شکایات سنٹرز میں شفٹوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیاجائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میپکو بوریوالہ ڈویژن کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے بوریوالہ ڈویژن کے کسٹمرسروسزسنٹر میں شکایات رجسٹر اور آن لائن درج ہونے والی شکایات کی فہرستوں کی چیکنگ کی۔ ایکسین بوریوالہ ڈویژن شاہد نذیر نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کسٹمرسروس سنٹر بوریوالہ کے انچارج/لائن سپریٹنڈنٹI شعیب سلیم، ریونیو آفس بوریوالہ ڈویژن کے کمرشل اسسٹنٹس محمد عاطف اور محمد طارق سے غیر حاضری/عدم موجودگی پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ سب ڈویژن اور ڈویژن کی سطح پر شکایات مراکز کی روزانہ مختلف اوقات میں چیکنگ کررہے ہیں اور صارفین کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایاجارہاہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ صارفین کومحدودوسائل کے ساتھ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔ریجن کے زیرا نتظام علاقوں کے صارفین اوورریڈنگ /اووربلنگ کی شکایات فوری طورپر کسٹمرسروسز سنٹرز، شکایات سنٹرز میں درج کروائیں،میپکو کے متعلقہ افسران شکایات کا جائزہ لیکر بل درست کرکے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی اوورریڈنگ /اووربلنگ کی شکایات کے اندراج اورازالے کے لئے ہفتے کے روز سرکل مانیٹرز /چیف انجینئرز، سپریٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز کو متعلقہ سرکلوں اور ڈویژنوں میں موجودرہنے کی ہدایت کی اور صارفین کی سہولت کے لئے دفاتر بھی کھلے رہے۔ انہوں نے کہا کہ میپکو کے اہلکاروں و افسران کو سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ صارفین کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اکرام الحق