ملتان، ساہیوال کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ججز تعینات

   ملتان، ساہیوال کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ججز تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (وقائع نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ملتان اور (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
ساہیوال کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ججز تعینات کردیے ہیں۔ اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صادق مسعود صابر کو ملتان جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی کو جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ملتان کی عدالت سے 6 جولائی کو فاضل جج کا ٹرانسفر ہوا تو اس کے بعد کوئی جج تعینات نہیں تھے جس کے باعث کیسز کی سماعت ڈیوٹی جج کررہے تھے۔ اب فاضل جج کی تعیناتی سے مقدمات کی سماعت معمول پر آجائے گی۔
تعینات