تمام صوبوں کا احترام لازم، مسائل کے حل کیلئے انہیں وسائل فراہم کرنا ہونگے: شہباز شریف
کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کا احترام لازم ہے، وسائل عوام تک پہنچانا ہوں گے، جمہوریت کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کراچی میں اختر مینگل سے ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطااللہ مینگل کے انتقال پر تعزیت کیلئے حاضر ہوئے ہیں، 58 ٹوبی کے تحت کئی حکومتوں کا بوریا بستر گول کیا گیا، آئین سے 58 ٹو بی کا خاتمہ 1997 میں ہوا، اس شق کو ختم کرنے کیلئے سردار عطااللہ مینگل کا کلیدی کردار تھا، سردار عطااللہ مینگل کی جمہوریت کے لیے گرا نقدر خدمات ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عطااللہ مینگل کو تاریخ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی، سردار عطااللہ مینگل نے ساری عمر جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی اور بجلی کا مسئلہ ہے، بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، تمام صوبوں کے عوام کا احترام اور ان تک وسائل پہنچانے ہوں گے، قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر کیلئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہقائد اعظم کے خوابوں کی تعبیرکیلئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، تمام صوبوں کے عوام کا احترام اورعوام تک وسائل پہنچانے ہوں گے، بلوچستان میں پانی اور بجلی کا مسئلہ ہے،، بلوچستان جغرافیہ کے حساب سے بڑا اور آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔ قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کے لیے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ شہباز شریف کے ہمراہ احسن اقبال، سعد رفیق، مریم اورنگ زیب،رانا مشہود اورعطا تارڑ تھے۔اس موقع پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ اہل خانہ اور پارٹی کی طرف سے سب کا مشکور ہوں ہمارے غم میں شریک ہوئے۔قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر لاہور سے کراچی پہنچے۔کراچی ایئر پورٹ پر میاں شہباز شریف کا استقبال بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کیا۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی صدر شہباز شریف،مریم اورنگزیب،خواجہ سعد رفیق،ملک احمد خان،رانا مشہود،احسن اقبال اورعطاء تارڑ نے مقامی ہوٹل میں کراچی ڈویژن کی تنظیمی عہدیداروں سے ملاقات کی،ملاقات میں مفتاع اسماعیل سابق گورنر محمد زبیر،سلمان خان،عصمت محسود،علی اکبر گجر جبکہ لیبر ونگ کراچی کے صدر اخلاق ہاشمی دیگرشریک تھے۔کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں سے بھی ملاقات کی،اس موقع پرشہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف نے سندھ میں پارٹی آرگنائزکرنے کی ہدایت کی ہے،جس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام عہدیدار اپنے دل صاف کریں،ایک دوسرے کو گلے لگائیں۔مسلم لیگ(ن)متحد ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کامیابی پر پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد دی اورکہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے ن لیگ کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے،عوام نے ووٹ کی طاقت سے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کردیاہے،مہنگائی میں پسے عوام نے بے روزگاری اور معاشی تباہی کے مجرموں کو مسترد کردیاہے،کراچی کے ذمہ داران نے جس محنت اور نظریاتی وابستگی سے مل کر کام کیا، وہ قابل تحسین ہے، جہاں ہمیں ذمہ داری ملی ہے، مسائل کے حل اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اختلافی امورپر ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو فیصلہ کرے گی کمیٹی احسن اقبال کی صدارت میں کام کرے گی خواجہ سعد رفیق کوممبرکے طورپر شامل کیا گیا ہے،جوبھی قصور وارہوگا انہیں نہیں چھوڑیں گے۔
شہباز شریف