پی ٹی آئی کی 3سالہ حکومت عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں: سراج الحق 

  پی ٹی آئی کی 3سالہ حکومت عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں: سراج الحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تیمرگرہ (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیرو سابق سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تین سالہ حکومت ناکامیوں سے عبارت  اور عوام کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں،آئے روز مہنگا ئی کے جھٹکوں نے غریب آدمی کو ذندہ درگور کردیا ہے،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی گیس سمیت ادویات کی قیمتوں میں 500فیصد تک اضافہ کرکے عوام کاسانس لینا مشکل بنادیا ہے،افغانستان میں طالبان حکومت کی اخلاقی حمایت جار ی رکھے گے،کسی بھی مرحلہ پر مشکل کی صورت میں افغان حکومت کے درخواست پر جماعت اسلامی کی ٹیکنکل ٹیمیں افغان بھا ئیوں کی مدد کے لے ہمہ وقت تیار ہے،قومیت کے نام پر مسلمانوں کے وحدت کو پار ہ پارہ کرنے کی سازش کی جارہی ہیں کارکنان اس حوالے سے تمام تر سازشوں سے خبردار اور اس قسم کی سر گرمیوں میں شریک ہونے سے اجتناب کریں تیمرگرہ میں ضلع دیر بالا اور ضلع دیر پا ئین کے ارکان پر مشتمل اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ 18سال سے کم غیر مسلموں کی قبولیت اسلام میں روکاوٹیں آئینی ترمینی بل کے ذریعے ڈالی جارہی ہیں جو کسی صو رت قابل قبول نہیں،سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران ایک ساز ش کے تحت پا کستان کوایک سیکولر اسٹیٹ اور مغرب کی کالونی بنانا چا ہتے ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی،پی ٹی آئی کی حکومت پی پی اور نواز لیگ کے حکومتوں کا تسلسل ہے،پی ٹی آئی  ہی کے معاشی ماہرین نے انکشاف کہا ہے کہ عوام آگلے دوبرس میں بھی کسی قسم کی خیر کی توقع نہ رکھے،حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے صرف ملاکنڈڈویژن سے تعلق ر کھنے والے لاکھوں اورسیز پاکستانی فلایٹس بندش کی و جہ مشکلات کا شکار ہے جس کے سبب اُن کے ویزے ایکسپایر ہونے کے قریب ہے بروقت سعودی عرب تک فلایٹس بحالی کے لئے اقدامات نہ اُ ٹھا ئے گئے تو بے روز گاری کاسیلاب اور بدترین معاشی بحران آنے کا خد شہ ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس اس وقت صرف جماعت اسلامی کی صور ت میں اہل اور دیانتدار قیادت موجود ہے جو کسی بھی مرحلہ پر عوام کو مایوس نہیں کر ئیگی،تمام مسا ئل کا واحد اسلامی نظام کا نفاذ ہے،جس کے لئے جماعت اسلامی کی جدو جہد جاری رہیگی،انہوں ارکان سے پارٹی حلف پر پابندرہے اور کبائر گناہوں سے اجتناب بر تنے کی تاکید کی،اجتماع سے صوبا ئی جنرل سیکرٹری عبدالواسع،ضلعی امیر اعزازالملک افکاری و دیگر مقامی قاید ین نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ اول -