سرکاری افسر کی ڈرائیور پر  فائرنگ، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

سرکاری افسر کی ڈرائیور پر  فائرنگ، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی میں سابق سرکاری افسر نے چلتی گاڑی میں ڈرائیور پر گولیاں برسادیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں ایف بی آر کے ریٹائرڈ افسر نے تلخ کلامی پر چلتی گاڑی میں ڈرائیور کی کمر پر گولیاں ماردیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم مسرت حسین کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ ملزم گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ گھر آرہا تھا کسی بات پر تلخی ہوئی تو ملزم نے طیش میں آکر ڈرائیور کو چلتی گاڑی میں پیچھے سے گولیاں ماردیں۔پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -