مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ کے نئے صدر منتخب
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قوم کو یاد ہو گا کہ ہمارے قائد اور اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک جس وقت دہشت گردی جیسی لعنت کی بری طرح سے لپیٹ میں تھا تو تب بھی دنیا بھر کے صف اول کے کھلاڑیوں کو پاکستان بلا کر ٹی ٹونٹی کے میچز کروائے تھے۔لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس وقت کے بھی اور موجودہ وقت کے بھی تکبر سے بھرے شخص عمران خان نے صرف مسلم لیگ کی مخالفت میں ان کھلاڑیوں کو ریلو کٹے قرار دیا تھا اور آج اللہ نے ان کا وہی غرور خاک میں ملا دیا یہ اپنے لفظوں کے مطابق ریلو کٹے کھلاڑی بھی نہ بلا سکے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے انکار کے بعد تکبر سے بھرے ہوئے شخص وزیر اعظم عمران خان،شیخ رشید جو اپنا کام کم اور اپوزیشن پر تنقیدی نشتر زیادہ برساتا ہے اور فیاض الحسن چوہان کو فی الفور مستعفی ہوجانا چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔
عظمی بخاری