کراچی: واٹر ٹینک میں گر کر خاتون جاں بحق
کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی کے مہران ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں پانی کے ٹینک میں گر کر خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں واقع واٹر ٹینک سے خاتون کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس نے خاتون کے پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔