بھارت،طیارے کا پورا بزنس کلاس کیبن بک،مسافر صرف مالک اور کتا

  بھارت،طیارے کا پورا بزنس کلاس کیبن بک،مسافر صرف مالک اور کتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ممبئی (آئی این پی) بھارت میں ائیر انڈیا کی ایک پرواز میں شہری نے آرام سے اپنے پالتو کتے کے ساتھ سفر کرنے کے لیے پورا بزنس کیبن بک کروالیا تفصیلات  کے مطابق ممبئی سے  چنئی جانے والی پرواز میں جے کلاس یعنی کے بزنس کلاس کے تمام ٹکٹ ایک ہی مسافر نے خریدے۔ پورے کیبن میں دو ہی سوار تھے ایک مالک اور دوسر اس کا پالتو کتا۔ طیارے کے بزنس کلاس کیبن میں بارہ سیٹیں تھیں۔  ممبئی سے چنئی کے درمیان سفر کے لیے بزنس کلاس کی ایک سیٹ کا ٹکٹ کم از کم چالیس ہزار روپے کا ہے۔مسافر نے تمام سیٹیں صرف اپنے پالتو کتے کے آرام اور عیش کے ساتھ سفر کے لیے خریدیں۔ یاد رہے کہ بھارت میں ائیر انڈیا پالتو جانوروں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دیتا  ہے۔
بھارت طیارہ

مزید :

صفحہ آخر -