ساہیوال، 2لڑکیوں اور شادی شدہ خاتون نے گھریلو تنازعات پر خودکشی کر لی
ساہیوال(این این آئی) یہاں دو نوجوان لڑ کیوں اور شادی شدہ خاتون سمیت تین نے گھریلو تنازعات پر زہر پی کر خود کشی کر لی جس کے نتیجے میں تینوں جاں بحق ہو گئیں چوک مالن شاہ کے محمد اشرف کی 18سالہ بیٹی نیناں نے اسکی مر ضی کے خلاف شادی طے کر نے پر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی چک165۔نائن ایل کے محمد ایوب کی 19سالہ بیٹی فوزیہ نے والدین سے جھگڑ کر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی تاندلیانوالہ سے مہمان آئی ہوئی مختار احمد کی بیوی26سالہ زاہد ہ نے خاوند سے ناراض ہو کر زہر پی کر خود کشی کر لی۔نیناں،فوزیہ اور زاہدہ کو بے ہوشی کی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ایمر جنسی لایا گیا جہاں تینوں نے دم توڑ دیا۔
خودکشی