پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ 

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف آبپارہ چوک میں احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ہنما پی پی پی نیئر بخاری اور دیگر نے کہا پی پی پی نے  ملک میں منگائی کیخلاف احتجاج شروع کر دیا ہے،موجودہ نا اہل حکومت نے غریب عوام سے وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے،اس تحریک کو ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں گے،اس نکمی حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے انہوں نے کہایہ ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہے جس نے جھوٹے وعدے کیے،سلیکٹڈ نے سو دن کا وعدہ کیا،پچاس لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا،: حکومتی کرائے کے ترجمان جو بھانڈ ہیں ہر روز عوام کو جھوٹی خوشخبریاں دیتے ہیں،آٹا چینی ادویات غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں،: عمران نیازی ایک بددیانت آدمی ہے جو گھر میں گھس کر ڈاکہ ڈالتا ہے،اب تم جیسے نا اہل کو گھر بھیج کر دم لے گی۔ انہوں نے کہاکہ: پی پی پی مفاہمت نہیں مزاحمت کی جماعت ہے،صرف پی پی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن میں کچھ حکومت کے جاسوس ہیں،عوام اب سڑکوں پر آ گئے ہیں اور تمارے اقتدار کو ختم کر کہ دم لیں گے: عمران نیازی کہتا تھا کہ چور حکمران میڈیا پر پابندی لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تم نے میڈیا پر قدغن لگانے کی کوشش کی پی پی پی اس کو مسترد کرتی ہے،پی پی پی میڈیا آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے
پی پی مظاہرہ

مزید :

صفحہ آخر -