حافظ آباد،ٹریفک حادثہ میں تین ماہ کا بچہ جاں بحق، ماں باپ شدید زخمی

حافظ آباد،ٹریفک حادثہ میں تین ماہ کا بچہ جاں بحق، ماں باپ شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نمائندہ پاکستان)حافظ آباد کے نواحی گاؤں ناہریانوالہ کے قریب تیز رفتارٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،3ماہ کا بیٹا جاں بحق۔ ماں پاب دونوں شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ رحمت آباد کا رہائشی منور حسین ولد محمد یوسف اپنی بیوی زاہدہ اور تین ماہ کے بیٹے بنیامین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوارہوکر جارہا تھا کہ تھانہ کسوکی کی حدود میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کوٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں تین ماہ کا بچہ بنیامین جاں بحق جبکہ ماں باپ دونوں شدید زخمی ہوگئے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
بچہ جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -