خیبر، مزدور اتحاد اور تنظیم نوجوانان قبائل کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا 

خیبر، مزدور اتحاد اور تنظیم نوجوانان قبائل کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورورپورٹ) لنڈی کوتل باچا خان چوک میں مزدور اتحاد اور تنظیم نوجوانان قبائل کے زیر اھتمام احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مظاہرین نے پاک افغان بارڈر طورخم پر مزدوروں کو ریلیف دینے کے لئے نعرے لگائے احتجاجی دھرنے سے مفتی محمد اعجاز. معراج الدین. اسرار شینواری. فرمان شینواری. آفتاب شینواری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  طورخم بارڈر سے حکومت کو کروڑوں روپے کا منافع ملتاہے مگر مقامی لوگوں پر اور مزدوروں پر گھیرا تنگ کیا گیا ہے مزدوروں کے گھروں کے چھولے بجھ گیے ہیں پاک افعان چمن بارڈر پر نقل وحرکت  جاری ہیمگر پاک افعان بارڈر طورخم پر سخت پالیسیوں کی وجہ سے مسافروں سمیت  مزدور بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا۔کہ مقامی لوگوں اور مزدوروں کے لئے طورخم بارڈر پر اسانیاں پیدا کریں تاکہ وہ اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کما سکے انہوں نے کہا کہ وہ ایف سی۔این ایل سی اور انتظامیہ کی لگای گئی پابندیاں ختم کرنے لے لئے اس جدوجہد میں سب سے آگے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ طورخم میں مزدوروں پر پابندیاں ختم کی جائے بلکہ اس سخت اور مشکل حالات میں مزدوروں کو ریلیف دیا جائے تاکہ وہ در بدر کی ٹھوکریں نہ کھائے بلکہ مزدوروں سے مزدوری کرنے کا حق نہ چھینا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دونوں اطراف آباد مقامی لوگوں کو سفر کرنے پر پابندیاں ختم کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -