راولپنڈی کے نواحی علاقے میں ریلوے پولیس اور اہل علاقہ میں تصادم ، اہلکاروں کی فائرنگ سے خاتون زخمی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

راولپنڈی کے نواحی علاقے میں ریلوے پولیس اور اہل علاقہ میں تصادم ، اہلکاروں ...
راولپنڈی کے نواحی علاقے میں ریلوے پولیس اور اہل علاقہ میں تصادم ، اہلکاروں کی فائرنگ سے خاتون زخمی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے علاقے نوگزی گاؤں میں ریلوے پولیس اور اہل علاقہ میں تصادم ہوا ، اہل علاقہ کی جانب سے ریلوے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ ریلوے پولیس نے جوابی شیلنگ اور فائرنگ کی ، مبینہ طور پر گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق مبینہ طور پر ریلوے پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، خاتون کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے تین ریلوے پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ فتح جنگ روڈ کو بلاک کر دیا۔

جھگڑا ریلوے پھاٹک کی اپ گریڈیشن کے معاملے پر ہوا ، ریلوے حکام موقع پر پہنچ چکے ہیں اور مظاہرین سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -