شہباز شریف اکاﺅنٹس کیس،نجی بینک کے نائب صدر عاصم سوری 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

شہباز شریف اکاﺅنٹس کیس،نجی بینک کے نائب صدر عاصم سوری 14روزہ ریمانڈ پر جیل ...
شہباز شریف اکاﺅنٹس کیس،نجی بینک کے نائب صدر عاصم سوری 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاﺅنٹس بنانے سے متعلق کیس میں گرفتارکئے گئے نجی بینک کے نائب صدر عاصم سوری کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہور میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کی جانب سے نجی بینک کے صدر عاصم سوری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کی جانب سے ملزم کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔

 پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم عاصم سور ی سے اس کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم پر بینکرز کا بیان بدلنے کے لئے دباﺅ کا ڈالنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی بینک اکاﺅنٹس کے کیس میں گزشتہ روز نجی بینک کے نائب صدر عاصم سوری کو گرفتار کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -