بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی کے بعد کرکٹ کا ایک اور عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا 

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی کے بعد کرکٹ کا ایک اور عہدہ چھوڑنے کا ...
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی کے بعد کرکٹ کا ایک اور عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا 

  

 ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے متحدہ عرب امارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کے رواں سیزن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی کپتانی بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

ویرات کوہلی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ جاری ایڈیشن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ویرات کوہلی نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ آئی پی ایل کا رواں سیزن بحیثیت کپتان رائل چیلنجرز بنگلور میرا آخری سیزن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنا آخری آئی پی ایل میچ کھیلنے تک رائل چیلنجرز بنگلور کا کھلاڑی رہوں گاجبکہ میں اس ٹیم کے تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے سپورٹ کیا۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی 2013 سے رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی کررہے ہیں مگر وہ اب تک ایک بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیت نہیں سکے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کے بعد مختصر فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنےکا بھی اعلان کیا تھا۔

مزید :

کھیل -