لاہور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا، ایک ملزم گرفتار 

لاہور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا، ایک ملزم ...
لاہور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا، ایک ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت میں خاتون سے تین افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ باقی ملزمان فرار ہوگئے جن کے تلاش جا ری ہے۔
مقدمے کے مطابق ملزمان کی جانب سے متاثرہ خاتون کو تقریب میں شرکت کے لئے بلایا گیااور ہوٹل میں ٹھہرا کر مبینہ زیادتی کی گئی،واقعے میں ملزمان نے متاثرہ خاتون سے 6 لاکھ روپے بھی چھین لیے۔