فلم بول کے دس سال بعد ماہرہ خان اور گلوکار عاطف اسلم مل کر اب کیا کرنے جارہے ہیں ؟شائقین کیلئے خوشخبری

سورس: Instagram
کراچی (ویب ڈیسک) ماہرہ خان اورعاطف اسلم ایک ساتھ دس سال بعد مداحوں کومحظوظ کرنے کے لیے تیارہیں۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے 2 روزقبل مداحوں کوسرپرائزدیا تھا کہ وہ مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اسکرین پردس سال بعد نظرآئیں گے۔
عاطف اسلم نے کہا تھا کہ اس ہفتے وہ کچھ نیا اوربہت دلچسپ کرنے جارہے ہیں۔ اب گلوکار کی جانب سے انسٹاگرام پرایک پوسٹ کی گئی ہے جس سے اس بات کی مزید تصدیق ہوئی۔
View this post on Instagram
عاطف اسلم کے ماہرہ خان کے ساتھ آنے والے گانے کا ٹائٹل ’اجنبی‘ ہے۔ اس سے قبل عاطف اسلم نے سجل علی کے ہمراہ ‘رفتہ رفتہ’ گانا ریکارڈ کرایا تھا جو مداحوں کوبے حد پسند آیا تھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل 2011 میں ریلیزہونے والی فلم ’بول‘ میں ماہرہ خان نے گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاتھا۔