وہ کیس جس کی سماعت سے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے معذرت کر لی 

وہ کیس جس کی سماعت سے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے معذرت ...
وہ کیس جس کی سماعت سے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے معذرت کر لی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کیڑے مار دوائی پر اضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیڑے مار دوائی پر اضافی ٹیکس لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کی ، جس دوران قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں کیس نہیں سن سکتا، کوئی دوسرا بینچ سماعت کرے ۔ عدالت نے نئے بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس گلزار احمد کو ارسال کر دیاہے ۔

مزید :

قومی -