پنجاب بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا

پنجاب بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا
پنجاب بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگاجبکہ ایک لاکھ 56ہزار پولیو ورکرمہم کا حصہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں آج سے شروع ہونے والی پولیو مہم 24ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ اس مہم کے دوران ایک کروڑ 68 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

دوسر ی جانب بلوچستان میں بھی آج سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے جس میں 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -