نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ ، نیوٹرل مقام پر کرکٹ کھیلنے کی پیشکش پر پی سی بی نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ ، نیوٹرل مقام پر کرکٹ ...
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ ، نیوٹرل مقام پر کرکٹ کھیلنے کی پیشکش پر پی سی بی نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہم پاکستان میں دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں ، ری شیڈول سیریز کیلئے مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ 17 ستمبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے راولپنڈی میں کھیلا جاناتھا اور شائقین نے سٹیڈیم پہنچنا شروع کر دیاتھا لیکن میچ سے چند لمحے قبل نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے تھریٹ الرٹ کو بنیاد بنا کر فوری دورہ منسوخ کر کے واپسی کا اعلان کر دیا جس نے پاکستان کرکٹ کو شدید دھچکا پہنچایا ۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف آئی سی سی میں جانے کا اعلان کر دیاہے ۔ یاد رہے کہ 17 اکتوبر سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جارہاہے اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے ساتھ بھی دو ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں جس کیلئے انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان بھی شیڈول ہے جس پر خطرات منڈلانے لگ گئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -