روس کے شہر پرم کی یونیورسٹی میں فائرنگ،8افراد ہلاک ، حملہ آور گرفتار
ماسکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے شہر پرم کی یونیورسٹی میں ایک شخص نے اچانک فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتارکرلیا ۔
روس کے میڈیا کے مطابق پرم شہر کی ایک یونیورسٹی میں ایک شخص نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس سے 8 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے ، فائرنگ کے باعث طلبا کلاس رومز کی کھڑکیوں سے کود کر باہر نکلے۔
حکام کے مطابق حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ، حملے کے پیچھے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب حملے کے بعد طلبا اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے ۔