گورنر پنجاب چوہدری سرور سے آئی جی پنجاب کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

 گورنر پنجاب چوہدری سرور سے آئی جی پنجاب کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر ...
 گورنر پنجاب چوہدری سرور سے آئی جی پنجاب کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری سرور سے انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب پولیس راﺅ سردار نے ملاقات کی ہے جس میں صوبے کی امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چوہدری سرورکو آئی جی راﺅ سردار کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔
ا س موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں جرائم کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔