خانیوال میں بااثر زمیندار کے کتوں نے تین سالہ بچی کی جان لے لی

خانیوال میں بااثر زمیندار کے کتوں نے تین سالہ بچی کی جان لے لی
خانیوال میں بااثر زمیندار کے کتوں نے تین سالہ بچی کی جان لے لی

  

خانیوال ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  خانیوال میں زمیندار کے کتوں نے تین سالہ بچی کی جان لے لی ، پولیس نے زمیندار کے خلاف تادم تحریر کوئی کارروائی نہ کی ۔

نجی ٹی 24 نیوز کے مطابق خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے نواحی علاقے میں  زمیندار کے چار کتوں نے گھر کے قریب کھیلتی ہوئی تین سالہ معصوم بچی پر حملہ کر دیا اور بری طرح نوچ ڈالا، معصوم بچی نے خود کو بچانے کی بہت کوشش کی مگر کتوں نے اس قدر دبوچ ڈالا کہ بچی کی حالت غیر ہو گئی اور بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے بااثر زمیندار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ پولیس نے موقف اپنایا ہے کہ تاحال ورثاء کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -