نیو یارک فلیٹس کیس، آصف زرداری نے کل کی سماعت پر حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

نیو یارک فلیٹس کیس، آصف زرداری نے کل کی سماعت پر حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا
نیو یارک فلیٹس کیس، آصف زرداری نے کل کی سماعت پر حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے نیو یارک پراپرٹی کیس کے حوالے سے کل ہونے والی سماعت پر عدالت حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے عدالت میں وکلا کے ذریعے استثنیٰ کی درخواست کردی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ صحت خراب ہونے کے باعث ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے قاصرہوں۔

سابق صدر کی درخواست کے ساتھ ضیاالدین ہسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیو یارک میں پراپرٹی سے متعلق کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ سابق صدر نے مبینہ گرفتاری سے بچنے سے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

مزید :

قومی -