جب عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا تو شیخ رشید سپوٹس کے کس اہم عہدے پر تھے ، پریس کانفرنس میں بتا دیا

جب عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا تو شیخ رشید سپوٹس کے کس اہم عہدے پر تھے ، پریس ...
جب عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا تو شیخ رشید سپوٹس کے کس اہم عہدے پر تھے ، پریس کانفرنس میں بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جب 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تو شیخ رشید بھی سپورٹس کے انتہائی اہم عہدے پر موجود تھے جس کا انہوں نے خود پریس کانفرنس میں بتا دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرکٹ جن کے ملک کا کھیل ہے وہ سیاست کر رہے ہیں ، یہ ہمارا قومی کھیل نہیں مگر ہماری قوم کرکٹ کا بے حد شوق رکھتی ہے ، اس ملک کا وزیر اعظم خود کرکٹر ہے جس نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا ، لوگوں کو شائد یاد نہ ہو تو یاد دلاتا چلوں کہ میں اس وقت وزیر کھیل تھا ۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں ان چند لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز ادا کی ہے ، میں دنیا کے بلند ترین مورچوں سیاح چن سے ہو کر آیا ہوں ، اللہ کی ذات کا بہت کرم ہے مجھ پر ، میرے سیاچن جانے سے جوانوں کو بہت خوشی ہوئی کہ کوئی سویلین بھی ہے جو اتنی بلندی پر آیا ۔ میرے بارڈرز کے دورے پر بھارت میں بہت واویلا ہوتاہے ، میں سرحدوں کے دورے امن کیلئے کرتا ہوں ۔ 

مزید :

کھیل -