حکومت نے عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحفوں کی تفصیلات بتانے سے کیوں انکار کر دیا؟ جانئے

حکومت نے عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحفوں کی تفصیلات بتانے سے ...
حکومت نے عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحفوں کی تفصیلات بتانے سے کیوں انکار کر دیا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز کے مطابق حکومت نے شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کا مؤقف ہے کہ تحائف کی تفصیل کے اجرا سے میڈیا ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی، مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر اور ملکی وقار مجروح ہو گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کر لیا۔