ن لیگ اسحاق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں یورپ بھر میں زیادہ فعال اور مضبوط ہو گی: چوہدری علی شرافت

ن لیگ اسحاق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں یورپ بھر میں زیادہ فعال اور ...
 ن لیگ اسحاق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں یورپ بھر میں زیادہ فعال اور مضبوط ہو گی: چوہدری علی شرافت

  

ویانا۔(اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیر بیرسٹر امجد ملک کی یورپ بھر کے مختلف ممالک کے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدور کے ساتھ ZOOM  پر  شاندار میٹنگ کرنے اور ملاقات کرنے پر اور موجودہ اوورسیز  مسائل اور  ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن اسحاق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں یورپ بھر میں زیادہ فعال اور مضبوط ہو گی۔اسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے یورپین زوم میٹنگ میں اسحاق ڈار اور امجد ملک کو ویانا میں مسلم لیگ ن کو مذید فعال کرنے اور کارکنوں سے ملاقات کرنے کے لیے ویانا کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور دونوں رہنماؤں نے بہت جلد ویانا کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا جس پر میں اسحاق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید :

تارکین پاکستان -