جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری 

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری 
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کیلئے  257 نئی سیٹوں کی منظوری د ے دی ہے ، ہائر ایجوکیشن ، سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نئی سیٹوں کی منظوری دی گئی  ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ  اور سکول ایجوکیشن میں بھی نئی سیٹوں کی منظوری دی گئی ہے ، ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب میں 53 نئی نشستوں کیلئے 12 کروڑ 69 لاکھ سے زائد کا بجٹ منظور کیا گیا ہے ،  سکول ایجوکیشن جنوبی  پنجاب کی  59 سیٹوں کیلئے  18 کروڑ 45 لاکھ سے زائد کے فنڈز کی منطوری دی گئی ہے ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب کے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیلئے 71 سیٹوں کا اعلان کیا گیا ،  ان سیٹوں کیلئے  18 کروڑ 20  لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -