آپ بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی،چھوٹے میاں کے ہاتھ کی چھڑی ہیں، وفاقی وزیر اعظم سواتی کی چیف الیکشن کمیشنر پر تنقید

آپ بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی،چھوٹے میاں کے ہاتھ کی چھڑی ہیں، وفاقی وزیر اعظم ...
آپ بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی،چھوٹے میاں کے ہاتھ کی چھڑی ہیں، وفاقی وزیر اعظم سواتی کی چیف الیکشن کمیشنر پر تنقید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھے الیکشن کمیشنر کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے مگر میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ 19جنوری 2021کو مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز نے جو باتیں کی کیا آپ نے ان کا نوٹس لیا جو مجھے نوٹس دے رہے ہو؟ ،22مئی 2021کو آپ کے آئی ٹی ڈیپاٹمنٹ نے معروف صحافی طلعت حسین کی ویڈیو جو ٹوئٹ کی تھی جس میں سیکیورٹی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا کیا اس پر آپ نے نوٹس لیا؟۔وفاقی وزیر نے کہا ہم جانتے تھے کہ آپ بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی،چھوٹے میاں کے ہاتھ کی چھڑی ہیں لیکن ہمیں آئین اور الیکشن کمیشن کی عظمت کی خاطر آپ کی تقرری کاکڑوا گھونٹ بھرنا پڑا۔

پریس کانفر نس سے خطا ب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ چیف الیکشن کمیشنر صاحب کی تعیناتی کیسے ہوئی، بہت سے ایسے راز پردے میں ہیں جن سے میں پردہ اٹھا نا نہیں چاہتا اور نہ اٹھاﺅں گا کہ کس طریقے سے ان کا تقرر کیا گیا ۔اگر الیکشن کمیشن کا ہمیں پاس نہ ہوتا تو کبھی بھی ہم آپ کا تقرر نہ کرتے ، وہ ادارہ بحث میں چلا گیا تھا، مفلوج ہو چکا تھا اس لئے آئین کی پاسداری اور الیکشن کمیشن کی عظمت کے لئے آپ کا چناﺅ کیا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمار ا مطالبہ صرف یہ ہے کہ الیکشن کمیشنر ایسا نظام لے کر آئیں جس کے بعد آئندہ نسلیں انتخابی ادارے پر انگلی نہ اٹھا سکیں، لیکن آپ اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں،پاکستان میں سمارٹ میٹک کے نمائندے رابرٹ ڈوبلر نے آپ سے کہا کہ آپ کو جتنی بھی جس قسم کی بھی مشینیں چاہئیں ہم نومہینے میں تیار کرکے دے رہے ہیں، لیکن آپ نے ووٹنگ میشنوں پر ہی اعتراضات عائد کرنا شروع کردیئے۔

مزید :

قومی -