سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.25فیصد اضافہ کردیا

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.25فیصد اضافہ کردیا
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.25فیصد اضافہ کردیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دوماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت شرح سود0.25فیصداضافے کے بعد 7.25فیصدمقرر کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کا اجلا س ہوا جس میں شرح سود سے متعلق فیصلہ کیاگیا۔ 

اس سے قبل شرح سود7فیصدہی برقرار رکھے جانے کا امکا ن ظاہر کیا جارہا تھا،ماہرین میں سے 50فیصد کا خیا ل تھا کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 7فیصد ہی برقرار رکھ سکتا ہے لیکن 50فیصد ماہرین کا خیال تھا کہ شرح سود میں اضافہ ممکن ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -