جہاں بھی اوور بلنگ ہوئی پیسے ریاست دے ، عام آدمی کو سز اکیوں دی جائے ؟ ، قائمہ کمیٹی برائے توانائی 

جہاں بھی اوور بلنگ ہوئی پیسے ریاست دے ، عام آدمی کو سز اکیوں دی جائے ؟ ، قائمہ ...
جہاں بھی اوور بلنگ ہوئی پیسے ریاست دے ، عام آدمی کو سز اکیوں دی جائے ؟ ، قائمہ کمیٹی برائے توانائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں رکن کمیٹی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ جہاں بھی اوور بلنگ ہوئی ہے پیسے ریاست دے ، عام آدمی کو سزا کیوں دی جائے ۔

چودھری سالک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا ، رکن کمیٹی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ نیپر اسفید ہاتھی ہے ،ا وور بلنگ سے صارفین کو اربوں کا ٹیکہ لگایا، حکام پاور ڈویژن نے بتایا کہ عید اور عاشورہ کے چھٹیوں کے باعث بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جزوی اوور بلنگ کی ، وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اوور بلنگ پر ہم نے کے الیکٹرک سے روپورٹ مانگی ہے ۔

ایڈیشنل سیکرٹری پاور وسیم مختار نے قائمہ کمیٹی پاور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جولائی 2018سے اب تک بجلی 4.72 روپے فی یوٹ مہنگی ہوئی ہے ،اگست 2018 میں بجلی کی اوسط قیمت 11.72روپے فی یونٹ تھی ، اس وقت بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت 16.44روپے ہے ۔

مزید :

قومی -