پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ احتجاجاً رکشے میں اسمبلی پہنچ گئے

پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ احتجاجاً رکشے میں اسمبلی ...
پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ احتجاجاً رکشے میں اسمبلی پہنچ گئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد عوام میں کافی غم و غصہ پایا جارہا ہے مگرخیبر پختونخوا اسمبلی کے اقلیتی رکن سردار رنجیت سنگھ نے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے انوکھا راستہ اپنا لیا ، رکن صوبائی اسمبلی اپنی گاڑی کی بجائے رکشے میں اسمبلی اجلاس کے لیے آئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی رنجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے باعث گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کے لئے پیسے نہیں ہیں ، گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کردی ہے۔

سردار رنجیت سنگھ نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت زیادہ ہونے سے رکشہ کا کرایہ بھی بڑھ گیاہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 123روپے 30 پیسے تک فی لیٹر ہوگئی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -